بی جے پی نے بدلی ماں- بیٹے کی سیٹ

Share Article
varun-and-menka

بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتر پردیش اور مغربی بنگال کے امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی ہے- اس لسٹ میں اتر پردیش کی 29 اور بنگال کی 10 سیٹیں ہیں۔پارٹی نے منگل کو بی جے پی میں شامل ہونے والی جیہ پردا کو بھی امیدوار بنایا ہے۔لہذا وہیں مینکا گاندھی جیسے بڑے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔پارٹی نے اس بار ماں بیٹے کی سیٹ کو تبدیل کر دیا ہے۔مرکزی وزیر مینکا گاندھی کو ان کے بیٹے ورون گاندھی کی سیٹ سلطان پور سے ٹکٹ دیا گیا ہے، جبکہ ورون گاندھی کو مینکا گاندھی کی سیٹ پیلی بھیت سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ رام پور سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار اعظم خان کے خلاف جیہ پردا کو موقع دیا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *