راہل گاندھی نے پرینکا گاندھی کی ٹیم سے ڈالی شرما کو ٹکٹ دے کر سب کو چونکایا

Share Article
dolly-sharma

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی اکثر کہتے ہیں کے نوجوانوں کو ترجیح ملنا ہی چاہئے، نوجوانوں کو آگے بڑھانے والے ان کے ایک فیصلے نے پوری پارٹی کو چونکا دیا ہے۔ راہل نے دہلی سے ملحق غازی آباد لوک سبھا سیٹ پر ڈالی شرما کو ٹکٹ دیا ہے۔ ڈالی کو پرینکا گاندھی کی پسند بتایا جا رہا ہے۔ پارٹی نے انہیں غازی آباد کے ممبر اسمبلی اور ایم پی رہے سریندر گوئل پر ترجیح دی ہے۔ ڈالی شرما2017 کے بلدیاتی انتخابات میں غازی آباد میئر کے عہدے کے لئے کانگریس امیدوار رہ چکی ہیں۔

dolly-sharma-1

ڈالی شرما کانگریس کے میٹروپولیٹن صدر نریندر بھاردواج کی بیٹی ہیں۔ وہ سال 2017 میں میئر کے انتخاب میں اس وقت بحث میں آئی تھیں، جب کانگریس نے انہیں میئر کے عہدے کا امیدوار بنایا۔ اس سے پہلے ڈالی پر کوئی بڑی ذمہ داری نہیں رہی تھی۔ ڈالی نے کانگریس کے ٹکٹ پر بی جے پی امیدوار آشا شرما کو سخت ٹکر دی تھی، حالانکہ ڈالی الیکشن ہار گئی تھیں۔

لوک سبھا انتخابات میں سابق ایم پی سریندر گوئل اور ڈالی کے درمیان ٹکٹ کو لے کر سخت مقابلہ تھا مگر کانگریس ہائی کمان نے تجربہ کار لیڈر سریندر گوئل کے مقابلے نوجوان ڈالی شرما پر بھروسہ جتایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالی کا ٹکٹ ان کے والد نریندر بھاردواج کے کانگریس کے بڑے لیڈروں سے اچھے تعلقات کا پھل ہے۔ نریندر بھاردواج طویل عرصہ سے غازی آباد میں کانگریس کی سیاست کرتے آ رہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *