akhlesh-mayawati
لکھنؤ: لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے-سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ مایاوتی نے ووٹروں سے حق ووٹ کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
اکھلیش یادو نے جمعرات کو ٹویٹ کیا، ’’آج ’مہاپریورتن‘ کے عمل کا پہلا مرحلہ ہے۔ اس دن کو تاریخی بنانے کے لئے ان سب کو گھر سے باہر آکر اپنا حق استعمال کرنا چاہئے، جو اپنے ملک اور اپنے خاندان کے مستقبل کیلئے صحت مند جمہوریت، مضبوط آئین اور بھائی چارے کو بچائے اور برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ آج آپ کو ملک پکار رہا ہے‘‘۔


مایاوتی نے ٹویٹ کیا، ’’تمام ووٹروں سے اپیل ہے کہ وہ ملک و مفاد عامہ میں ’سروجن ہتائے اور سروجن سوکھائے ‘کی حکومت بنانے کیلئے اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے اپنے اپنے پولنگ بوتھوں پر وقت سے ضرور جائیں‘‘۔


بتا دیں کہ پہلے مرحلے میں سہارنپور، کیرانہ، مظفرنگر، بجنور میرٹھ، باغپت، غازی آباد، گوتم بدھ نگر نشستوں کیلئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔
یوپی کی 8 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ان 8 سیٹوں پر 96 امیدوار میدان میں ہیں۔ پچھلی بار یہاں کی 8 نشستیں بی جے پی نے جیتی تھی اور یہاں 66.52 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔
80 لوک سبھا سیٹوں والے اترپردیش میں پہلے مرحلے میں بڑے چہروں کی بات کریں تو مظفرنگر سیٹ سے آر ایل ڈی کے اجیت سنگھ اور بی جے پی کے سنجیو بالیان کے درمیان مقابلہ ہے۔ وہیں، باغپت سیٹ سے اجیت سنگھ کے بیٹے جینت چودھری کا مقابلہ بی جے پی کے ستیہ پال سنگھ سے ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here