جھارکھنڈ:مہاگٹھ بندھن میں دراڑ،آر جے ڈی نے دکھایا ٹھینگا، تمام سیٹوں پر لڑنے کا اعلان

Share Article

lalu-yadv

رانچی: لوک سبھا انتخابات کے پہلے پردیش میں آر جے ڈی ٹوٹ گئی ہے۔ جھارکھنڈ میں آر جے ڈی کی ریاستی صدر انوپرنا دیوی بی جے پی میں شامل ہو رہی ہیں۔ انوپرنا ٹکٹ کی ضمانت پر بی جے پی کا دامن تھام رہی ہیں اور وہ کوڈرما یا چترا سے امیدوار ہو سکتی ہیں۔

اتنے بڑے جھٹکے کے بعد آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے جھارکھنڈ میں اپوزیشن مہاگٹھ بندھن کو ٹھینگا دکھا دیا ہے۔ ایک طرف شیبو سورین نے مہاگٹھ بندھن کی سیٹوں کا اعلان کیا، ادھر آر جے ڈی نے جھارکھنڈ کی تمام 14 لوک سبھا سیٹوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آر جے ڈی نے مہاگٹھ بندھن سے ناطہ توڑتے ہوئے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل نے جھارکھنڈ کی تمام 14 پارلیمانی سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آر جے ڈی کے سربراہ جنرل سکریٹری سنجے یادو نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن میں پلامو سیٹ چھوڑنے کی بات کی جا رہی تھی، یہ کہیں سے بھی صحیح فیصلہ نہیں ہے۔ انہوں نے دو ٹوک کہا کہ آر جے ڈی کے تمام 14 سیٹوں پر امیدوار ہوں گے۔ اس کی معلومات قومی صدر لالو پرساد یادو کو دے دی گئی ہے۔

ادھر مہاگٹھ بندھن کے خیمے سے یہ بھی خبر آ رہی ہے کہ آر جے ڈی ریاستی صدر کو روکنے کے لئے انہیں 2 نشستوں کے لئے منانے کی بھی کوشش چل رہی ہے، ایسے میں صورتحال کافی پیچیدہ اور کشمکش کی بن چکی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *