نریندر مودی کی بالی ووڈ سے فلمی اپیل، گلی بوائے اسٹائل میں لکھا ’اپنا ٹائم آ گیا‘

Share Article

bollywood

’ڈیئر سلمان اور عامر خان یہ وقت ہے اپنے انداز میں ملک کے نوجوانوں کو موٹیویٹ اور انسپائر کرنے کا‘..

’میرے دوست۔رنویر سنگھ، ورون دھون اوروکی کوشل نوجوانوں کو بتائیں کہ ان کا ٹائم آ گیا ہے‘..

کچھ اسی اسٹائل میں وزیر اعظم نے بالی ووڈ کے کئی سیلبرٹیز کو ٹیگ کر ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے صبح صبح فلمی لائن کے ساتھ بالی ووڈ کو ووٹنگ کے لئے بیدار کرنے کی اپیل کی ۔پی ایم نے فلم ’گلی بوائے ‘ اور’ اری‘ کے ڈائیلاگ کے ساتھ بالی ووڈ کے تمام بڑے ستاروں کو ٹیگ کر کے لوگوں کو ووٹنگ کے لئے بیدار کرنے کی اپیل کر دی۔ پی ایم نے امیتابھ بچن سے لے کر رنویر سنگھ تک سب کو ٹیگ کرتے ہوئے کئی ٹویٹ کئے اور ان سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کو ووٹنگ کے لئے بیدار کریں۔

وزیر اعظم نے مودی نے رنویر سنگھ، ورون دھون اوروکی کوشل کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ ’میرے نوجوان دوستوں۔بہت سے نوجوان آپ کی تعریف کرتے ہیں، اب ان کو یہ بتانے کا وقت آ گیا ہے کہ اپنا ٹائم آ گیا ہے۔یہ وقت ہے اپنے پاس کے ووٹنگ سینٹر پر جاکر اپنا جوش ہائی کرنے کا۔بتا دیں کہ رنویر سنگھ کی حالیہ ریلیز فلم گلی بوائے کا گانا اپنا ٹائم آئے گا کافی ہٹ ہوا تھا، پی ایم مودی نے اپنے ٹویٹ میں اسی گانے کا استعمال کیا ہے پی ایم مودی نے لتا منگیشکر، سچن تندولکر اور اے آر رحمن کو ٹیگ کر کے بھی اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں کو ووٹ دینے کے لئے حوصلہ افزائی کریں۔

سلمان خان اور عامر خان کی سپر ہٹ فلم ’انداز اپنا اپنا‘ استعمال کرتے ہوئے یہ ٹویٹ کیا ہے۔ ووٹ نہ صرف ہمارا حق ہے، بلکہ یہ ہماری ڈیوٹی بھی ہے۔ ڈیر سلمان اور عامر خان یہ وقت ہے اپنے انداز میں ملک کے نوجوانوں کو موٹیویٹ اور انسپائر کرنے کا، جس سے ہم اپنا جمہوریت اور اپنا ملک مضبوط کر سکیں۔

اکشے کمار، بھومی پیڈنیکر اور آیوشمان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے۔

ڈیر اکشے کمار، بھومی پیڈنیکر اور آیوشمان کھرانہ، ایک ووٹ کی طاقت بہت ہوتی ہے، ہم سب کو اس کی اہمیت پر بیداری بڑھانے کی ضرورت ہے۔تھوڑا دم لگائیے اور ووٹنگ کو ایک سپر ہٹ کہانی بنائیے۔

عالیہ بھٹ اور دیپکا پدکون کو ٹیگ کر کے وزیر اعظم نے لکھا ہے

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *