لوک سبھا انتخابات2019:آخری مرحلے کی 59سیٹوں پرووٹنگ

Share Article

voting

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں اتوار کو سات ریاستوں اور ایک مرکز ی حکومت کے زیر انتظام علاقہ کے 59 سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے۔آخری مرحلے میں آج ہماچل پردیش کی چار، اترپردیش کی 13، بہار کی 8، پنجاب کی 13، چنڈی گڑھ کی ایک، مدھیہ پردیش کی 8، جھارکھنڈ کی تین اور مغربی بنگال کی نو سیٹیوں پر ووٹنگ ہورہی ہے۔سخت سکیورٹی انتظام کے درمیان اس مرحلے کے لئے ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور رائے دہندگان شام چھ بجے تک اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کر سکیں گے۔

قابل ذکربات یہ ہے کہ آج ہی وزیر اعظم مودی کی سیٹ وارانسی میں بھی ووٹنگ ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی سات مرکزی وزرا کی قسمت کا فیصلہ بھی آج ہی ہونا ہے۔ وہیں بی جے پی سے الگ ہوئے شتروگھن سنہا اور بی جے پی کے امیدوار مرکزی وزیر روی شنکر کی قسمت بھی آج ہی ووٹرس طے کریں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *