بہار میں این ڈی اے امیدواروں کا اعلان، بیگو سرائے ہی گری راج سنگھ کو لڑنا ہوگا الیکشن

Share Article

nda-bihar

بہار میں این ڈی اے سبھی 40 لوک سبھا سیٹوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آج 39 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کی مدھے پورہ سیٹ کو لے کر دونوں پارٹیوں کے درمیان پیچپھنسا ہوا ہے۔ جس کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔

بہار میں لوک سبھا کی 40 سیٹیں اور یہ ہیں بہار کے بی جے پی امیدواروں کی لسٹ

بی جے پی امیدوار۔ مشرقی چمپارن سے ڈاکٹر سنجے جیسوال، مشرقی چمپارن سے رادھا موہن سنگھ، شیوہر سے رما دیوی، مدھوبنی سے اشوک کمار یادو، ارریہ سے پردیپ سنگھ، دربھنگہ سے گوپال جی ٹھاکر، مظفر پور سے اجے نشاد، مہاراج گنج سے جناردن سنگھ، سارن سے راجیو پرتاپ روڑی، اجیار پور سے نتیانندرائے، بیگو سرائے سے گری راج سنگھ، پٹنہ صاحب سے روی شنکر پرساد، پاٹلی پتر سے رام کرپال یادو، آراسے راج کمار سنگھ، بکسر سے اشونی کمار چوبے،ساسارام سے چھیدی پاسوان، اورنگ آباد سے سشیل کمار سنگھ کو ٹکٹ۔
نوادہ سیٹ سے لوک جن شکتی پارٹی کے چندن کمار لڑیں گے الیکشن، وہیں چراغ پاسوان جموئی سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

Master

بہار کی کل 40 لوک سبھا سیٹوں پر سات مراحل میں پولنگ ہوں گی۔ ریاست میں لوک سبھا انتخابات کی پولنگ کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو شروع ہو گا، جبکہ ساتواں اور آخری مرحلے 19 مئی کو ہونے والے پولنگ کے ساتھ اختتام ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہو گی۔بہار کے کل 7.06 کروڑ ووٹروں میں 3.73 کروڑ مرد ووٹر اور 3.32 کروڑ خواتین ووٹر ہیں جبکہ 2406 تیسرے جنس زمرے کے ہیں، جو کہ 72,723 پولنگ مراکز پر اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے-بہار میں 15.50 لاکھ ووٹر پہلی بار اپنے ووٹ حق کااستعمال کریں گے۔

بہار میں 40 نشستیں، 7 مراحل میں ووٹنگ 
11 اپریل: جموئی اورنگ آباد، گیا، نوادہ۔
18 اپریل: بانکا، کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور ۔
23 اپریل: کھگڑیا، جھنجھارپور، سپول، ارریہ، مدھے پورہ۔
29 اپریل: دربھنگہ، اجیار پور، سمستی پور، بیگوسرائے، مونگیر ۔
6 مئی: مدھوبنی، مظفر پور، سارن، حاجی پور، سیتامڑھی۔
12 مئی: مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن،، شیوہر، ویشالی، گوپال گنج، سیوان، مہاراج گنج، والمیکی نگر
19 مئی: نالندہ، پٹنہ صاحب، پاٹلی پتر، آرا، بکسر، ساسارام ، کاراکاٹ، جہان آباد

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *