رام ولاس پاسوان کی ’’لوک جن شکتی پارٹی‘‘ نے جاری کیا انتخابی منشور، موب لنچنگ پر کارروائی کا وعدہ

Share Article
ram-vishal-paswan

این ڈی اے کی اتحادی لوک جن شکتی پارٹی نے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ بہارکی راجدھانی پٹنہ میں جاری ہوئے لوک جن شکتی پارٹی کی انتخابی منشور میں گؤرکشا کے نام پر غنڈہ گردی اور موب لنچنگ کے کرنے والوں پر سخت کارروائی کی بات کہی گئی ہے۔ ساتھ ہی ملک میں ججوں کی تقرری کے لئے بھارتی عدالتی سروس کی تشکیل اور اس میں ریزرویشن کے پرووزن کو بھی پارٹی نے منشور میں جگہ دی ہے۔

لوک جن شکتی پارٹی صدر اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے پارٹی کا منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے بہار میں تمام 40 سیٹوں پر لوک سبھا کا انتخاب جیتے گی۔ اس موقع پر جموئی سیٹ سے این ڈی اے امیدوار چراغ پاسوان سمیت پارٹی کے کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔

پارٹی کے منشور میں کہا گیا ہے کہ گؤرکشا کے نام پر غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف 30 دن کے اندر چارج شیٹ داخل کی جائے گی اور قصورواروں کو سخت سے سخت سزا ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے موب لنچنگ کرنے والوں پر سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔ لوک جن شکتی پارٹی نے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں کبھی ان کی حکومت بنتی ہے تو روزگار کو بنیادی حق میں شامل کیا جائے گا۔ ساتھ ہی پارٹی نے فرقہ وارانہ فسادات سے نمٹنے کے لئے بھی قانون لانے، بھارتی عدالتی سروس کے قیام جیسے تمام باتوں کو منشور میں جگہ دی ہے۔ اس کے علاوہ ایل جے پی نے منشور میں خواتین ریزرویشن کا شرطوں کے ساتھ حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین ریزرویشن بل میں شیڈول کاسٹ ، قبائلی، اور اقلیتی خواتین کے لئے مقام محفوظ کیا جائے۔ غورطلبہے کہ ایل جے پی بہار میں 6 لوک سبھا سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *