وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روزجینتی کے موقع پرعقیدت مندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ان کی زندگی ہمیں برائیوں کے خلاف لڑنے کی ترغیب دیتی ہے۔
 
 
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے، ہنومان جینتی کی بہت بہت مبارک باد۔ پون پتر کی زندگی، ان کی لگن، ان کاعقیدہ اور عزم ہمیں برائیوں کے خلاف لڑنے کی ترغیب دیتا ہے۔
وزیر اعظم کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ اور کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت کئی دیگر لیڈروں نے بھی ملک کے باشندوں کو ہنومان جینتی کی مبارک باد دی ہے۔
امت شاہ نے ٹویٹ کر کہا کہ تمام ہم وطنوں کوہنومان جینتی کے موقع پر نیک خواہشات۔
 
Image result for hanuman jayanti 2019
وہیں راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کہا کہ تمام ہم وطنوں کوہنومان جینتی کے موقع پر دلی مبارکباد۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ہنومان جینتی کی ملک کے باشندوں کومبارکباد دی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کے روز ٹویٹ کر کہا ہے، ‘ہنومان جینتی کی آپ سب کو بہت بہت مبارک باد۔ بھگوان ہنومان ہم سب کو عاجزی، بے غرضی، خدمت اور لگن جیسی خصوصیات کے ساتھ آشیر واددیں‘۔
 
 
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بھی ٹویٹ کے ذریعے ملک کے باشندوں کو پیغام دیا ہے، ‘سنکٹ موچن، رام بھکت ہنومان جینتی پر آپ سب کو دل سے دلی مبارکباد‘‘۔ مرکزی وزیر وجے گوئل نے ٹویٹ کر کہا کہ ہنومان جینتی کی آپ سب لوگوں کا ڈھیر ساری مبارکباد۔بی جے پی سے راجیہ سبھا ایم پی آر کے سنہا نے بھی ہنومان چالیسا لکھتے ہوئے ہنومان جینتی کی مبارک باد دی ہے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہنومان جینتی کے موقع پر لوگوں کو مبارکبادپیش کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here