لیبیا کی فوج کا ترکی کے لیے پروازوں پر پابندی اور ترک بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا حکم

Share Article

 

لیبیا میں فوج کی جنرل کمان نے ملک کے ہوائی اڈوں سے ترکی جانے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کرنے اور لیبیا کے علاقائی پانی میں ترک بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔یہ بات لیبیا کی فوج کی جنرل کمان کے سرکاری ترجمان احمد المسماری نے جمعہ کی شب ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔ المسماری نے باور کرایا کہ طرابلس میں مسلح ملیشیاؤں کے مفاد میں ترکی اور قطر کی مداخلت پائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ طرابلس کے معرکے میں ترکی کی جانب سے بحری، فضائی اور خشکی کے راستے سپورٹ کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق غریان شہر پر ملیشیاؤں کے حملے دوران ترکی نے ڈرون طیاروں کے ذریعے فضائی سپورٹ فراہم کی۔المسماری نے مزید کہا کہ لیبیا میں ترک اہداف کو دشمن کے اہداف شمار کیا جائے گا اور لیبیا میں دہشت گرد الاخوان تنظیم کا منصوبہ خاک میں ملا دیا جائے گا۔زمینی طور پر ترجمان نے باور کرایا کہ لیبیا کی فوج غریان شہر پر حملہ کرے گی اور وہاں موجود ملیشیاؤں کی قدرت کو برباد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ المسماری کے مطابق فوج نے طرابلس کی ملیشیاؤں کی السبیعہ کے علاقے کی جانب پیش قدمی کو پسپا کر دیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *