پردے میں رہنے دو

Share Article

دلیپ چیرین
دہلی کے سیاسی گلیاروں میں اعلیٰ نوکر شاہوں کے گروپ کا ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن حالیہ دنوں میں ایسے ہی ایک نئے گروپ نے لوگوں کے کان کھڑے کردئے ہیں۔ اعلیٰ افسران کا گروپ خفیہ طریقے سے مہینے میں ایک بار ملتا ہے اور لنچ کے ساتھ قومی سلامتی سے جڑے ایشوز پر سنجیدگی سے غور وفکر کرتا ہے۔ اب تک ملے اشارو ں سے تو یہی لگتا ہے کہ ان میٹنگوں میں کھانے کا مینو تو اچھا ہوتا ہی ہے، ان میں ہونے والے غور وخوض بھی کافی اطمینان بخش ہوتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس گروپ میں کابینی سکریٹری کے ایم چندرشیکھر، قومی سلامتی کے صلاح کار شیوشنکر مینن، داخلہ سکریٹری جی کے پلائی، خارجہ سکریٹری نروپما راؤ،آرمی کے سربراہ جنرل وے کے سنگھ ، ایئر چیف مارشل پی وی نائک، ایڈمیرل نرمل ورما ا ور ڈیفنس سکریٹری پردیپ کمار شامل ہیں۔ یہ سبھی گزشتہ چند مہینوں سے مسلسل ماہانہ میٹنگ کررہے ہیں، جہاں ملک کی سلامتی سے جڑے معاملات پر سنجیدگی سے غیر رسمی غور وخوض کیا جاتا ہے۔
اقتدار کے گلیارں پر نگاہ رکھنے والے میٹنگ کے نتائج سے زیادہ ان لوگوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں جو اس گروپ کے رکن نہیں ہیں۔ اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اعلیٰ عہدوں پر قابض افسران کا یہ گروپ بلاوجہ ہی اپنا وقت برباد نہیں کررہا ہوگا اور آنے والے دنوں میںہمیں ان میٹنگوںکے بارے میں چٹخارے دار خبریں سننے کو مل سکتی ہیں۔ یہ خبریں یا تو ان میں شریک لوگوں سے ملیںگی یا ان لوگوں سے جو کسی وجہ سے اس میں شامل نہیں ہوپائے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *