قانون ساز کونسل ضمنی انتخابات: جے ڈی یو کے سنجے جھا اور بی جے پی کے رادھاموہن شرما نے داخل کیا کاغذات نامزدگی

Share Article

 

بہار قانون ساز کونسل کی دو نشستوں کے لئے 7 جون کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے منگل کو جے ڈی یو کے ریاستی ترجمان سنجے جھا اور بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری رادھاموہن شرما نے کاغذات نامزدگی داخل کیا۔ اسمبلی کے سیکریٹری کے ساتھ ماون الیکشن افسر بٹیشورناتھ پانڈے کے سامنے ضمنی انتخاب کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر وزیر زراعت پریم کمار اور خوراک و فراہمی وزیر مدن ساہنی بھی موجود تھے۔

 

 

قانون ساز کونسل میں اسمبلی حلقہ کی دو خالی نشستوں کے لئے ضمنی انتخابات ہو رہا ہے۔ آر جے ڈی کے سید خورشید محمد محسن اوربی جے پی کے ڈاسورج نندن پرساد کے انتقال کی وجہ سے نشستیں خالی ہوئی ہیں۔ اس ضمنی انتخاب میں آر جے ڈی کو ایک نشست کا فائدہ ہوا ہے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن ہے۔ بدھ کو نامزدگی کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔ 31 مئی تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکتے ہیں۔دو نشستوں کے لئے دو ہی کاغذات نامزدگی داخل ہونے سے سنجے جھا اور رادھاموہن شرما کا بلامقابلہ منتخب کیا جانا طے ہے۔سنجے جھا کا اپریل، 2024 اور رادھاموہن شرما کا اپریل، 2020 تک ایم ایل سی کی مدت ہوگی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *