بغیر ’میک اَپ‘ کے خوبصورت دکھنے کے ٹپس، جانیں کیسے

Share Article

 

چہرے کی خوبصورتی ہرلڑکیاں وخواتین چاہتی ہیں۔’ میک اَپ‘ سے چہرے کو بے حد خوبصورت بنایا جا سکتا ہے ،لیکن اصل خوبصورتی کی بات ہی کچھ اور ہے۔جب آپ کی اسکن(جلد) قدرتی خوبصورت دکھے گی تب آپ کو کسی میک اپ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔میک اپ کے ساتھ تو لوگوں نے آپ کی تعریف کافی بار کی ہوگی لیکن جب کوئی آپ کی ا سکن کی تعریف کرتا ہے یا بغیر میک اپ کو خوبصورت بتاتا ہے تو وہ اپ کے لئے یہ بہت بڑا کمپلیمنٹ ہوتا ہے۔ ہر لڑکی کی یہ خواہش ہوتی کے وہ بغیر میک اپ کے بھی خوبصورت دکھے۔تو آیئے جانتے ہیں بغیر میک اپ کے خوبصورت دکھنے کے ٹپس۔

چہرہ دھوئیں:رات کو سونے سے پہلے چہرہ ضرور دھوئیں۔اگر اپ کہیں گھوم کر آئے ہیں،تو بھی گھر آتے ہی چہرے کو پانی سے دھوئیں۔

چہرہ دھونے کے بعد کریم لگائیں:چہرہ دھونے کے بعد اسے نمی کی ضرورت ہوتی ہے ،اس لئے کریم لگانا نہ بھولیں۔اگر آپکی چکنی جلد( آئیلی اسکن)ہے تو آپ’ سیرم‘ کا استعمال کریں۔

اسکرب کریں:ہفتے میں ایک بارا سکرب ضرور کریں ۔آپ گھر پر بھی ا سکرب بنا سکتی ہیں۔آپ 30گرم چینی میں3چمچ دہی اور ایک چمچ شہد ملالیں۔اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے 10 منٹ تک مساج کریں اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

دھوپ سے بچیں:دھوپ اسکن کیلئے ضروری ہے لیکن تھوڑی ہی مقدار میں۔زیادہ دیر دھوپ میں رہنے سے جلد خراب ہوتی ہے۔بہت زیادہ دھوپ نہ بھی ہو تب بھی سن سکرین(Sunscreen) کااستعمال کریں۔

فیشل:فیشل سے بجھی ہوئی بے جان جلدبھی تروتازہ ہوجاتی ہے۔فیشل سے آپ کے چہرے میں خون کی روانی تیز ہوتی ہے اور آپ کا چہرہ چمکنے لگتا ہے۔مہینے میں ایک بار فیشل ضرور کریں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *