اسرو کی خلا میں ایک اور چھلانگ، مواصلاتی سٹیلائٹ لانچ کیا

 

بنگلور / نئی دہلی، ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) کے تازہ ترین مواصلاتی سٹیلائٹ سیٹ -30 کو جمعہ کو 2بج کر35 منٹ (ہندوستانی وقت کے مطابق) جنوبی امریکہ کے کورو میں گیانا خلائی سینٹر سے خلا میں کامیابی سے ایرین -5 راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ 3357 کلو گرام کا یہ سٹیلائٹ انسیٹ -4 اے کی جگہ لے لے گا، جو 2005 ء میں لانچ کیا گیا تھا۔ یہ ملک کی ٹیلی کمیونیکیشن کی خدمات کو بہتر بنانے میں مدد گار ہو گا۔

یہ طاقتور سیٹلائٹ 12 عام سی بینڈ اور 12 کیو بینڈ ٹرانسپونڈر کے ساتھ لیس ہے۔ اسرو نے اپنے صدر کے سون کے حوالے سے کہا’جی سیٹ -30 ٹیلی ویژن خدمات کوڈی ٹی ایچ (ڈائریکٹ ٹو ہوم)، بینکوں کے کام کاج کے لئے وی سیٹ کنیکٹوٹی (کنیکٹوٹی) فراہم کرے گا۔ بینکوں کے اے ٹی ایم، اسٹاک ایکسچینج، ٹیلی ویژن اپ لنکنگ اور ٹیلی پورٹ خدمات، ڈیجیٹل سیٹلائٹ نیوز،مواصلات اور ای گورننس اپلی کیشن کے لئے مفید ثابت ہوگا۔

غور طلب ہے کہ ایرین اسپیس، یوروپین خلائی ایجنسی کی تجارتی شاخ ہے، جس کا ہندوستان کے ساتھ پارٹنر شپ ہے۔ اس کی مدد سے کئی ہندوستانی مصنوعی سیارہ کو خلا میں بھیجا گیا۔سٹیلائٹ کے لانچ کے لئے یو آر راؤ سیٹلائٹ سینٹر کے ڈائریکٹر پیکنہی کرشن تھے۔ 38 منٹ سے زیادہ کی پرواز میں، یورپی ایرین -5 خلائی وہیکل -251 نے جی سیٹ -30 کو چھوڑا۔ اسرو ماسٹر کنٹرول سہولت کو اس کے سگنل ملنے شروع ہو گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *