چندریان 2 کی لانچنگ تاریخی سفر کا آغاز: اسرو سربراہ

Share Article

 

چندریان 2 کو کامیابی سے مدار میں چھوڑنے کے بعد ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) کے چئیرمین کے سیون نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستانی خلائی ایجنسی نے 15جولائی کو ہوئی اس تکنیکی خرابی کو دور کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ چندریان 2کو چھوڑا۔

 

انہوں نے کہا’’مجھے یہ کہتے ہوئے کافی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ جی ایس ایل وی ماک 3۔ایم 1نے چندریان 2کو کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں چھوڑا۔ یہ چاند کی سمت ہندوستان کا تاریخی سفر ہے۔ اس کے سولار پول کے قریب اس کو اتارنے کے لئے کئی سائنٹفک تجربات کئے گئے اور ایسی چیزوں کو تلاش کیا گیا جن کی تلاش نہیں کی گئی تھی‘‘۔

 

انہوں نے کہا ’’اس میں تکنیکی خرابی محسوس کرنے کے بعد اسرو کی ساری ٹیم حرکت میں آ گئی۔ اس کو دور کرنے کے لئے اگلے دن 24گھنٹے کام کیا گیا۔ جلد ہی اس تکنیکی خرابی کی اصل وجہ معلوم کرلی گئی اور درکار تجربات کرتے ہوئے اس خرابی کو دور کرنے کے اقدامات کئے گئے۔ اس خرابی کو دور کرنے کی تصدیق ہونے کے بعد خلائی گاڑی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسرو کی ٹیم کی سخت محنت کی وجہ سے ہی یہ بڑا کام ممکن ہو سکا‘‘۔اسرو کے سربراہ نے کہا کہ خلائی گاڑی آہستہ آہستہ زمین کی سطح پر اترے گی۔ یہ گاڑی چاند کے جنوبی قطب پر اتاری جائے گی۔ اس مشن کے تعلق سے کئی سائنٹفک تجربات انجام دیئے گئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *