شادی کے لئے تیار لارا

Share Article

لارا دتہ آج کل کافی سرخیوں میں ہیں، وجہ وہ مشہو رو معروف ٹینس کھلاڑی مہیش بھو پتی کے ساتھ شادی کر رہی ہیں۔گزشتہ دنوں لارا اور مہیش نے نیویارک میں سگائی کی رسم پوری کی، لیکن دکھ کی بات یہ ہے کہ مہیش بھوپتی کی اہلیہ ان کا گھر توڑنے کے لیے لارا کو ذمہ دار بتا رہی ہیں۔اس تعلق سے لارا کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ایک برس سے لارا سے ملی ہی نہیں، تو پھر بھلا میں گھر کیسے توڑ سکتی ہوں۔شویتا سے طلاق کا فیصلہ خود مہیش کا تھااور جب مہیش نے انہیں پرپوز کیا تو انھوں نے قبول کر لیا۔خیر جو بھی ہو، لیکن لارا جی ہم آپ کو یہ بتا دیں کہ کھلاڑیوں پر اداکارائوں کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔آپ سے پہلے بھی کئی بالی ووڈ اداکارائیں گھر توڑ چکی ہیں۔ریکارڈ تو یہی کہتا ہے آپ کس کس کو صفائی دیں گی؟

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *