لالو یادو کے بیٹے تیج پرتاپ کی کار آٹو سے ٹکرائی

Share Article

 

۔ روہنیا میں ہوا حادثہ، ڈرائیور تیج پرتاپ کو لینے جا رہا تھا ورنداون

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی کار جمعرات کے روز روہنیا کرناڈاڈی قصبے میں آٹو سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔

تیج پرتاپ ان دنوں ورنداون میں ہیں۔ ان کا پی اے بی ایم ڈبلیو کار سے انہیں لینے ورنداون جا رہا تھا۔ روہنیا بائی پاس کے راستے پر کرناڈاڈی کے قریب کار آٹو سے ٹکرا گئی۔ حادثے ہوتے ہی کار بند ہو گئی۔ ڈرائیور کے تمام کوشش کے بعد بھی جب گاڑی اسٹارٹ نہیں ہوئی تو کار کو کسی طرح سڑک کے کنارے کرکے ڈرائیور آٹو ڈرائیور سے نقصانات کا حرجانہ مانگنے لگا۔ آٹو ڈرائیور نے روپے دینے سے انکار کر دیا تو گاڑی کے پیچھے چل رہی اسکورٹ کی گاڑیوں میں سوار سیکورٹی اہلکاروں نے آٹو ڈرائیور کواپنی گاڑی میں بیٹھا لیا۔ اس وقت تک وہاں لوگوں کی بھیڑ لگ گئی اور اطلاع پاکر پولیس بھی پہنچ گئی۔ معاملہ وی وی آئی پی سے متعلق ہونے کی وجہ سے علاقائی پولیس نے محکمہ جاتی افسروں کو اطلاع دی اور دونوں فریق کو تھانے لے آئی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *