نوٹ بندی کاحکم ملک کے لیے کالا قانون تھا

Share Article

lalu-yadav

راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدر لالو پرساد یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ وہ لاکھ جتن کرلے لیکن اب کچھ ہونے والا نہیں ہے۔ لالویادو نے 8 نومبر کو نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے خلاف ہونے والی ریلی کے حوالے سے پارٹی ورکروں کو متحد ہونے کے لیے کہا۔ انھوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے ذریعہ سرمایہ داروں، منافع خوروں اور کالا بازاری کرنے والوں کے کالے دھن کو سفید کیا گیا۔ لالو نے پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 8 نومبر کو ہونے والی نوٹ بندی کے خلاف ریلی کی تیاریوں میں لگ جائیں اور گھر گھر جاکر لوگوں کو نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے بارے میں بتائیں۔ انھوں نے کہا کہ نوٹ بندی کا حکم ملک کے لیے کالا قانون تھا، اس سے غریب،مزدور، کسان، طلبہ سبھی کو پریشانیاں جھیلنی پڑیں۔ اس کے خلاف ملک کی 18 سیاسی پارٹیوں نے نوٹ بندی کی پہلی سال گرہ کے موقع پر یوم سیاہ منانے اور عوامی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *