Lalu-yadav
چارہ گھوٹالے معاملے میں آج 5جنوری کولالویادوکی سزاپربحث پوری ہوگئی ہے۔اس معاملے میں لالویادونے سی بی آئی کورٹ میں عرضی داخل کرکے کم سزاکی مانگ کی ہے۔لالوسمیت 11قصورواروں کی سزاپربحث پوری ہوچکی ہے اورپانچ قصورواروں پربحث ہونی باقی ہے ۔اسلئے عدالت نے فیصلہ اگلی سنوائی تک کیلئے ٹال دیاہے۔عیاں رہے کہ آج چارہ گھوٹالے معاملے میں لالویادوسمیت دیگرقصورواروں کوویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ پیش کیاگیاتھا۔لالوپرسادیادوکے وکیل چترنجن سنہانے کہاہے کہ اس معاملے میں عدالت کل 6جنوری کودوبجے فیصلہ سناسکتی ہے۔جیل سے ہی ویڈویوکانفرنسنگ کے سزاپرسنوائی ہوئی۔لالوکی سزاکے معاملے پرسنوائی پوری ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here