آئی آرسی ٹی سی گھوٹالہ معاملے میں لالو یادو کو بڑی راحت

Share Article
lalu-yadav
آئی آرسی ٹی سی گھوٹالے معاملے میں ملزم آرجے ڈی سربراہ ولیڈر لالوپرساد یادو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش ہوئے۔ اس معاملے میں دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے آج میں لالو یادو کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔وہیں تیجسوی یادو اوربہارکی سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی جمعرات کوعدالت میں پیش ہوئے۔اب اس معاملے کی اگلی سماعت 19 جنوری کو ہوگی۔
قابل ذکرہے کہ گزشتہ 6 اکتوبر کو کورٹ نے رابڑی دیوی،تیجسوی یادو سمیت تمام ملزمان کو ضمانت دے چکی ہے۔گزشتہ 19 نومبر کو لالو یادو خراب صحت کی وجہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے تھے۔ اس کے بعد کورٹ نے حکم دیا کہ اسپتال انتظامیہ یا جیل انتظامیہ سماعت کے دن ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لالو پرساد یادو کو پیش کرنے کا انتظام کریں۔ اسی حکم پر عمل کرتے ہوئے لالو یادو کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیا گیا اورکورٹ نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے لالو یادو کو عبوری ضمانت دے دی ہے ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *