شہیدوں کے نام پرووٹ مانگنے والی بی جے پی نے اسٹیج پررقاصہ سے کرایاڈانس،دیکھیں ویڈیو

Share Article

پٹنہ کے گاندھی میدان میں اتوار کو منعقد ’سنکلپ ریلی‘ کو لے کر NDA بری طرح گھرتی نظر آ رہی ہے۔الزام لگ رہے ہیں پٹنہ میں پارٹی کے تمام بڑے لیڈروں کے پٹنہ میں موجود رہتے ہوئے بھی کسی نے ایک شہید کی خبر تک نہیں لی۔ خاندان انتظار میں شہید پنٹو سنگھ کے جسد خاکی لئے انتظار کرتا رہا، لیکن نہ تو کوئی منتری (وزیر) اور نہ ہی کوئی سنتری ان کے دروازے تک آئے۔

ابھی راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو یادو نے پی ایم مودی اور وزیر اعلی نتیش کمار پر بڑا الزام لگایا ہے۔ لالو کا الزام ہے کی یہ لوگ شہیدوں کے نام پر سیاست کرنے والے ہیں جس سے ان کی پارٹی کو فائدہ پہنچے۔

لالو یادو نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ، ’ایک طرف ترنگے میں لپٹی ماں بھارتی کے ویر شہید سپوتوں کے جسد خاکی رکھے ہوئے تھے دوسری طرف ان کی شہادت کو بھونانے والی سیاست کے لئے پٹنہ میں منعقد ریلی سے پہلے نتیش اور مودی کے وزیر گرما گرم،رنگارنگ پروگرام کامزہ لے رہے تھے۔ ان کو شرم بھی نہیں آتی‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *