لاہور: بیدیاں روڈ پر دھماکہ، ’چار اہلکاروں سمیت چھ ہلاک‘

Share Article

_95468417_gettyimages-664693720پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کا نشانہ مردم شماری کے عملے کو سکیورٹی فراہم کرنے والے اہلکار کی گاڑی بنی۔پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک دھماکے میں چار فوجی اہلکاروں سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔یہ دھماکہ لاہور کینٹ کے علاقے بیدیاں روڈ پر بدھ کی صبح ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مقامی دکانیں بند کروا دی گئی ہیں۔پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کے مطابق اس واقعے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثنا اللہ نے مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کا نشانہ مردم شماری کے عملے کو سکیورٹی فراہم کرنے والے اہلکار کی گاڑی بنی۔ ان کا کہنا تھا کہ تاحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ لاہور میں رواں برس دو بڑے دھماکے ہو چکے ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔اس سال کے آغاز میں لاہور کے مرکزی علاقے میں مال روڈ پر ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے۔ دھماکہ پنجاب اسمبلی کے قریب چیئرنگ کراس کے مقام پر جاری احتجاجی مظاہرے میں ہوا۔ اس کے علاوہ لاہور شہر کے متمول علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی کمرشل مارکیٹ میں واقع ایک ریستوران کی عمارت میں ہونے والے ایک دھماکے میں نو افراد ہلاک جبکہ 32 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *