کمبھ میں پھرلگی آگ، بال-بال بچے بہارکے گورنرلال جی ٹنڈن

Share Article
kumbh
اترپردیش کے پریاگ راج میں لاپرواہی لگاتارجاری ہے۔ایک بارپھرکمبھ میں آگ لگنے کا معاملہ سامنے آیاہے۔بدھ کوصبح ایک بارپھرکمبھ میں بڑا حادثہ ہواہے،اس حادثے میں بہارکے گورنر لال جی ٹنڈن بال بال بچ گئے ہیں۔ دیررات کمبھ میں لال جی ٹنڈن کے کیمپ میں بھیانک آگ لگ گئی ،اس آگ میں ٹینٹ پوری طرح جل گیا۔جس وقت یہ حادثہ ہوا اس دوران لال جی ٹنڈن سورہے تھے۔حادثہ میں انہیں توکوئی چوٹ نہیں آئی ہے لیکن ان کا موبائل، چشمہ ، گھڑی اوردیگرسامان جل گئے ہیں۔
آگ لگنے کے بعد لال جی ٹنڈن کوکمبھ میلے کے سرکٹ ہاؤس میں شفٹ کردیاگیاہے۔ بتایاجارہاہے کہ ٹینٹ میں یہ آگ دیررات قریب ڈھائی بجے لگی تھی، اوربہارکے گورنرکوساڑھے تین بجے سرکٹ ہاؤس شفٹ کردیاگیا۔
آپ کوبتادیں کہ لال جی ٹنڈن جس ٹینٹ میں رکے ہوئے تھے، وہ سیکٹر20کے اریل علاقے میں واقع تروینی ٹینٹ سٹی میں موجودہے۔شروعاتی جانچ کے مطابق، یہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔حادثہ میں ٹینٹ اوردیگرسامان جل گئے ہیں۔بتادیں کہ اس سے پہلے 10فروری کوسیکٹر13کے دنڈی باڑا نگرکے ڈنگ جی بھورا مٹھ میں آگ لگ گئی تھی۔آگ سے مٹھ کے چارکیمپ جل کرراکھ ہوگئے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *