کماروشواس ’عام آدمی پارٹی ورزن 2‘بنائیں گے

عام آدمی پارٹی کے لیڈرکماروشواس نے پارٹی کارکنان سے ملاقات کے بعدکہاکہ وہ پارٹی کاورزن 2لائیں گے۔اس کے لئے وہ کارکنوں کے ’اینٹی وائرس ‘ لائیں گے جومنتخب ہوئے عوامی نمائندوں اورآرگنائزیشن میں ہورہی غلطیوں ،کمیوں کواٹھاسکیں گے ،تاکہ کمیوں اورکوتاہیوں کودورکیاجاسکے۔وہیں انہو ں نے یہ بھی کہاکہ پرشانت بھوشن اوریوگیندریادوجیسے لیڈروں کوواپس لانے کیلئے بات چیت کریں گے۔
واضح ہوکہ 3دسمبرکوکماروشواس نے کہاکہ پارٹی پرشانت بھوشن اوریوگیندریادوسمیت ان لوگوں سے بات کررہی ہے،جنہو ں نے پارٹی کوچھوڑدیاتھا۔یہ بات چیت اسلئے کی جارہی ہے ،تاکہ پارٹی میں ان کی واپسی ہوسکے۔این ڈی وٹی کے مطابق،حالانکہ کماروشواس کی اس تبصرے کادہلی کے وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے صدراروندکیجریوال کے ایک قریبی لیڈرنے تردیدکی ہے۔وہیں پرسوراج انڈیاکے ترجمان انوپم نے کہاکہ دوسروں کی واپسی کیلئے کہنے کے بجائے انہیں عام آدمی پارٹی کوصحیح راستے پرلوٹ آناچاہئے۔عیاں رہے کہ کماروشواس نے عام آدمی پارٹی دفترمیں پارٹی کارکنوں کے ساتھ بات چیت کے بعدکہا’اگروہ کسی سیاستی پارٹی میں شامل نہیں ہواہے اوریہاں واپس آناچاہتاہے،اگرکسی نے ایک سیاستی پارٹی بنالی ہے اوراس کا انضمام ہماری پارٹی کے ساتھ کرناچاہتاہے،اگرکوئی ہم سے ناخوش ہوکرسماجی کام کرنے کیلئے چلاگیاتھا،فہرست لمبی ہے ۔سبھاش اورے سے انجلی دمانیا،مینک گاندھی، دھرم ویرگاندھی سے پرشانت جی اوریوگیندرجی‘۔انہو ں نے کہاکہ ایسے لوگوں کی فہرست تیارکررہے ہیں۔کارکنوں کے ذریعہ ان سے بات چیت کی جارہی ہے۔ہم نے جوغلطیاں کیں اس کے لئے ہم معاف کرنے کیلئے کہیں گے‘۔انہو ں نے کہاکہ راجیہ سبھاکیلئے کارکنان فیصلہ کریں گے۔
Latest posts by Rashidul Islam (see all)
- ایگزٹ پول پرمتنازعہ ٹویٹ: وویک اوبرائے نے ڈیلیٹ کیا پوسٹ،مانگی معافی - May 21, 2019
- کانس فلم فیسٹیول:خوبصورت انداز میں ریڈ کارپیٹ پر اتریں ہما قریشی،دیکھیں تصاویر - May 20, 2019
- دہلی -این سی آرکے کئی علاقوں میں بارش - May 17, 2019