کلگام حملے کے بعد سیکورٹی فورسز الرٹ، بڑے پیمانے پر چلائی گئی تلاشی مہم

Share Article

 

وادی میں دہشت گردوں کے نشانے پر سیب تاجر، ٹرک ڈرائیور اور بیرونی ریاستوں کے مزدور
پچھلے قریب 15 دنوں میں دہشت گردوں نے ریاست سے باہری 11 لوگوں کی جان لی

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے کترسو گاؤں میں منگل دیر رات مغربی بنگال کے 5 مزدوروں کے قتل کے بعد سیکورٹی فورسز الرٹ اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ دہشت گردوں کی تفتیش کے لئے حفاظتی دستوں کی ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ سیکورٹی فورسز کشمیر وادی کے مختلف مقامات پر دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے چھاپہ ماری کر رہے ہیں۔ دہشت گردانہ حملے میں زخمی ایک اور مزدور ظہیر الدین کو سرینگر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ مزدور کے بازو اور ٹانگوں میں گولیاں لگی ہوئی ہیں۔ یہ تمام مزدور مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے رہنے والے ہیں۔

Image result for Kulgam security alert after the attack
کلگام ضلع کے کترسو گاؤں اور اس کے ساتھ لگنے والے علاقوں میں اضافی سکیورٹی تعینات کرکے آس پاس سے گزرنے والی تمام گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ سکیورٹی کو شک ہے کہ دہشت گرد کسی مقامی رہائشی کے مکان میں چھپے ہوئے ہو سکتے ہیں۔ اسی درمیان جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ اس حملے کے تار سرحد پار سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں پاکستانی دہشت گردوں کا ہاتھ ہے۔

Image result for Kulgam security alert after the attack
کشمیر وادی میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان دہشت گرد مکمل طور پر بوکھلا گئے ہیں اور اپنی موجودگی کو ظاہر کرنے کے لئے مسلسل غیر کشمیریوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ تقریبا 15 دنوں میں دہشت گردوں نے چار ٹرک ڈرائیوروں، ایک سیب تاجر اور اب مغربی بنگال کے 5 مزدوروں کا قتل کر دیا ہے۔ اس طرح اب تک کئے گئے دہشت گردانہ حملوں میں ریاست سے باہری 11 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ دہشت گرد کشمیر سے سیب لے جانے والے ٹرک ڈرائیوروں اور وادی میں مختلف کاموں سے منسلک مزدوروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

Image result for Kulgam security alert after the attack
اس سے قبل وادی کشمیر کے اننت ناگ اور بارہمولہ ضلع میں پیر کو دہشت گردوں نے تابڑ توڑ بہت وارداتوں کو انجام دیا،۔ بجبہاڑا میں رات کو دہشت گردوں نے کٹرارہائشی ایک ٹرک ڈرائیور کو قتل کر دیا، جبکہ سوپور میں بس اسٹینڈ کے قریب دو بار گرینیڈ حملے کئے۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑا علاقے کنیل وان علاقے میں پیر کی رات دہشت گردوں نے اشارہ کر دو ٹرکوں کو روک لیا۔ ٹرک رکنے پر دہشت گردوں نے دونوں ٹرکوں پر سوار چھ لوگوں کو باہر نکال کر پیٹنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد ایک ڈرائیور کو گولی مار دی۔ اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ڈرائیور کی شناخت ریاسی ضلع کے کٹرا رہائشی نارائن دت کے طور پر کی گئی ہے۔ ڈرائیور کے کچھ ساتھی موقع سے جان بچارکرفرار ہو گئے۔ اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور دو لوگوں کو اس نے بچا لیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *