کلدیپ بشنوئی کے پرسنل سیکرٹری نے کی خودکشی

Share Article
Congress Leader Kuldeep Bishnoi’s PA Commits Suicide in Delhi

کانگریس ممبر اسمبلی کلدیپ بشنوئی کے پرسنل سیکرٹری نے منگل کے روز مہارانی باغ علاقے میں واقع اپنے فلیٹ میں زہریلا مادہ کھا کر خود کشی کر لی۔ جائے حادثہ سے کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں ملا ہے۔ پولیس اس بات کا پتہ لگانے میں مصروف ہے کہ اس معاملہ میں کوئی سازش تو نہیں ہے۔

Image result for Kuldeep Bishnoi's personal secretary commits suicide
خودکشی کرنے والا شیو کمار بنیادی طورپر حیدرآباد کا رہنے والا تھا۔ وہ دہلی میں مہارانی باغ علاقے میں کرایہ فلیٹ لے کر اکیلے ہی رہتا تھا۔ وہ رکن اسمبلی کلدیپ بشنوئی کا بے حد قریبی تھا اور گزشتہ 12 سالوں سے وہ ان کے ساتھ ہی کام کر رہا تھا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی تھی جس کے بعد بدھ کی دوپہر اس کی آخری رسومات ادا کی گئیں، جہاں کلدیپ بشنوئی اور ان کے خاندان کے لوگ بھی موجود تھے۔

Image result for Kuldeep Bishnoi's personal secretary commits suicide
قابل ذکر ہے کہ منگل کے روز ہی محکمہ انکم ٹیکس نے کلدیپ بشنوئی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے گروگرام واقع ہوٹل اور دہلی و ہریانہ میں ان کے بہت سے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی تھی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے یہ کارروائی بے نامی پراپرٹی ٹرانزیکشن ایکٹ، 1988 کی دفعہ -24 (3) کے تحت کی تھی۔

Image result for Kuldeep Bishnoi's personal secretary commits suicide
بتایا جا رہا ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس نے یہ کارروائی جولائی 2019 میں کمپنی سے منسلک تفتیش کے دوران ملے ثبوت کی بنیاد پر کی تھی۔ اس جانچ میں محکمہ انکم ٹیکس کو کئی ایسے ثبوت ہاتھ لگے تھے جس سے کمپنی کی ملکیت پر شک ہوا تھا۔ تبھی سے تحقیقات میں مصروف انکم ٹیکس کی ٹیم نے منگل کے روز سے حصار کے سیکٹر -15 واقع کلدیپ بشنوئی کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ ماری کی تھی۔ اس کے علاوہ دہلی کے راجوکری واقع فارم ہاؤس پر بھی ایک ٹیم نے دستاویزات تلاش کئے تھے۔ چھاپہ ماری کے درمیان پی ایس کی طرف سے خودکشی کرنے کے واقعہ سے ایجنسیاں کو بھی کچھ شک ہے، لہٰذا واقعہ کی وجوہات کی تحقیقات میں دہلی پولیس مصروف ہے۔ تحقیقات میں مصروف پولیس اہل خانہ سے پوچھ گچھ کے علاوہ ان کے کال ڈٹیل ریکارڈ (سی ڈے آر) کھنگال رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *