سبھمن گل کی شانداراننگ، پنجاب کو7وکٹ سے دی شکست،کولکاتہ کی امیدیں قائم

Share Article

shubhman-gill

کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے کنگز الیون پنجاب کو آئی پی ایل 2019کے 52 ویں مقابلے میں 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری کنگز الیون پنجاب نے 20 اوور میں 6 وکٹ گنوا 183 رن بنائے اور کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو جیت کے لئے 184 رن کا ٹارگیٹ دیا۔ جواب میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے 18 اوور میں 3 وکٹ گنوا کر 185 رن بنا لئے۔

پنجاب کو شکست دینے کے بعدکولکاتہ کی آئی پی ایل 2019 کے پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں قائم ہے۔ کرس لن نے 22 گیندوں پر 46 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر کے کے آر کو شاندار شروعات دلائی۔ دوسرے اوپنر شبھمن گل نے ایک سرے سنبھال کر 49 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 65 رنز کی اننگز کھیلی جس سے کے کے آر نے 18 اوور میں تین وکٹ پر 185 رنز بنا کر جیت درج کی۔ آندرے رسل نے 14 گیندوں پر 24، رابن اتھپا نے 14 گیندوں پر 22 رن اور کپتان دنیش کارتک نے 9 گیندوں پر ناٹ آوٹ 21 رن بنائے۔

کے کے آر کی یہ 13 میچوں میں چھٹی جیت ہے جس سے اس کے 12 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ پلے آف میں پہنچنے کے لئے اسے نہ صرف ممبئی انڈینس کے خلاف اگلے میچ میں جیت درج کرنی ہوگی بلکہ سن رائزرس حیدرآباد کی ہار کی بھی دعا کرنی ہوگی۔ کنگز الیون پنجاب 13 میچوں میں آٹھویں شکست سے پلے آف کی دوڑ سے تقریبا باہر ہو گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *