ناگپور ون ڈے کیلئے تیار وراٹ ٹیم

Share Article

virat-shami

آسٹریلیاکے خلاف دومیچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریزگنوانے کے بعداسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں ہرا کر سیریز کی شاندار شروعات کی۔ہندوستان کی میزبانی میں منعقد ہو رہی 5 میچوں کی ون ڈے سیریز کا اگلا میچ ناگپور میں ہونا ہے۔وراٹ نے اتوار کو ٹویٹر پر ٹیم کے ساتھی اور تیزگیندباز محمد سمیع کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی۔
وراٹ نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا۔ اب اگلا پڑاؤ ناگپور۔ ساتھ میں ہیں لین مین پیس مشین محمد سمیع۔ یہ تصویر ایئر پورٹ پر لی گئی ہے۔

آپ کوبتادیں کہ ہندوستانی ٹیم نے سیریز کے پہلے ون ڈے میں ہفتہ کو حیدرآباد میں آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 236 رنز بنائے۔ ہندوستان نے 48.2 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے اور 10 گیند باقی رہتے میچ جیت لیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *