کوہلی نے پاکستان پر ملی جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیا

Share Article

 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے عالمی کپ میں پاکستان پر ملی 89 رنوں کی جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ 336 کے اسکور تک پہنچنے میں پوری ٹیم کی شراکت رہی ۔ ہم نے ٹیم کی کوشش سے جیت درج کی۔

 

اوپنر روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ روہت نے پہلے میچ میں ہمیں اکیلے دم پر جیت دلائی اور دوسرے میچ میں بھی روہت کا دن تھا۔ کوہلی نے کہا کہ کلدیپ یادو شاندار تھے۔ بابر اعظم اور فخر زمان ان کے اوور نکالنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن میں چاہتا تھا کہ وہ لمبااسپیل کریں۔ جس گیند پر بابر آؤٹ ہوئے وہ لاجواب تھی۔ مجھے لگتا ہے یہ ورلڈ کپ میں ان کی سب سے اچھی بولنگ ہے۔

 

بتا دیں کہ بھارت نے روہت کے 140 رنز کی مدد سے پانچ وکٹ پر 336 رن بنائے۔ اس کے بعد بارش کی وجہ سے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس قوانین کی بنیاد پر 40 اوور میں 302 رنز کا ہدف ملا۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 40 اوور میں چھ وکٹ پر 212 رن ہی بنا پائی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *