شیکھردھون کریزپرسیٹ ہوجائے تودنیا کا کوئی بھی گیندبازاسے نہیں روک سکتا:گنگولی

Share Article

dhawan-gangoli

کولکاتہ نائٹ رائڈرس اور دہلی کپیٹلس کے درمیان 12اپریل کوکھیلے گئے میچ میں شیکھر دھون نے 63 گیندوں پر 97 رن کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور دہلی کو 7 وکٹوں سے جیت دلائی۔بتادیں کہ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری کولکاتا نائٹ رائڈرس کی ٹیم نے 20 اوور میں 7 وکٹ گنوا کر 178 رنز بنائے اور دہلی کپیٹلس کو جیت کیلئے 179 رن کا ہدف دیا۔ جواب میں دہلی کپیٹلس کی ٹیم نے 18.5 اوور میں 3 وکٹ گنوا کر 180 رنز بنا لئے اور نائٹ رائیڈرس کو دھول چٹا دی۔ اس جیت کے ساتھ دہلی کی ٹیم ٹاپ 4 میں پہنچ گئی ہے۔
dhawan
ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور دہلی کیپٹلس کے صلاح کار سورو گنگولی نے شیکھر دھون کی شاندار اننگز کے بعد جم کر تعریف کی ہے۔ گنگولی نے کہا ہے کہ شیکھر دھون محدود اووروں کے بہترین بلے باز ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی اوپنر شیکھر کے بارے میں کہا کہ وہ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں اہم کردار ادا کریں گے۔ گنگولی نے کہا کہ اگر دھون پختہ ارادے سے کھیلیں تو دنیا کے کسی بھی گیندبازکیلئے انہیں روکنا ممکن نہیں ہے۔

سورو گنگولی نے کہاکہ ’’ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ انڈین ٹیم میں چار سب سے بہتر بلے باز ہیں۔ شیکھر دھون، وراٹ کوہلی، روہت شرما اور مہندر سنگھ دھونی۔ جب دھون سیٹ ہو جاتے ہیں تو انہیں روکنا ممکن نہیں ہے‘‘۔انہوں نے مزیدکہا کہ ’’شیکھر سے میں بس یہی چاہتا تھا کہ وہ مضبوط قوت ارادی کے ساتھ بلے بازی کریں، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو دنیا کا کوئی بالر انہیں روک نہیں سکتا ہے۔ وہ ہماری ٹیم میں ہیں، یہ خوشی کی بات ہے‘‘۔

سورو گنگولی نے یہ بھی کہا کہ وہ اس سیزن دہلی کیپٹلس کی ٹیم شیکھر دھون کو ہر حال میں لینا چاہتے تھے۔انہوں نے بتایاکہ ’’ جیسے ہی مجھے پتہ چلا کہ شیکھر دستیاب ہیں تو میں نے کہا کہ کسی بھی قیمت پر شیکھر کو اپنے ساتھ شامل کرناہے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی دادا نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ دھون جب بھی اپنی فیملی کے ساتھ سفر کرتے ہیں تو وہ اور بھی اچھے بلے بازی کرتے ہیں۔
وہیں شکھر دھون نے کہاکہ ’’ ہمارے پاس مشیر کے طور پر دادا اور رکی پونٹگ ہیں۔دونوں ہی عظیم کپتان ہیں۔ جس طرح یہ دونوں ٹیم کی حمایت کرتے ہیں وہ حیران کرنے والا ہے۔ میں ان سے مین مینجمنٹ ہی سیکھ رہا ہوں‘‘۔

ویسے کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (IPL 2019) کے میچ میں اپنے پہلے ٹی ۔20 سنچری سے چوکنے کے بعد دہلیکیپٹلس اوپنر شیکھر دھون نے مانا کہ ان کے لئے ٹیم کا مقصد اپنی سنچری سے زیادہ اہم ہے۔ شکھر دھون نے جمعہ کو یہاں ہونے والے میچ میں ناٹ آوٹ 97 رنز کی اننگز کھیل کر دہلی کو جیت دلائی۔
میچ کے بعد دھون نے کہاکہ ’’میں جانتا تھا کہ یہ میرا پہلا ٹی ۔20 سنچری ہو سکتی ہے، لیکن ٹیم کا مقصد زیادہ اہم ہے اس لئے میں نے بڑا خطرہ اٹھانے کی بجائے ایک رن لینا کیلئے ٹھیک سمجھا‘‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *