آئی پی ایل 2019:کولکاتہ کے سامنے راجستھان پست،کے کے آرنے 8وکٹ سے جیتامیچ

Share Article
kkr

جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس (کے کے آر) راجستھان رائلس (آرآر) کو 8 وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل کے پوائنٹ ٹیبل میں نمبر ایک پر پہنچ گئی ہے۔کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی آئی پی ایل 2019 میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ گیند بازوں کی زبردست کارکردگی کے بعد اوپنر کرس لن (50) کی نصف سنچری اور ان کی سنیل نارائن (47) کے ساتھ 91 رن کی زبردست اوپننگ شراکت کی بدولت کولکاتا نائٹ رائڈرس نے راجستھان رائلس کو اتوار کو اسی کے میدان میں آئی پی ایل ۔12 کے مقابلے میں آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے راجستھان رائلس نے مقررہ 20 اوورس میں تین وکٹ پر 139 رن بنائے ، جس کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے 13.5 اوورس میں دو وکٹ کھوکر حاصل کرلیا۔ کے کے آر کیلئے کرس لن نے 32 گیندوں میں 50 رن اور سنیل نارائن نے 47 رنوں کی اننگز کھیلی۔اس سے پہلے راجستھان کیلئے سب سے زیادہ ناٹ آوٹ 73 رن اسمتھ نے بنائے۔ بٹلر نے 37 رنوں کی اننگز کھیلی۔ راجستھان کا کوئی دوسرا بلے باز تیز رفتاری سے رن نہیں بناسکا۔بہرکیف کولکاتہ نے اپنے اوپنروں کی شاندار کارکردگی کی بدولت 13.5 اوورز میں دو وکٹ پر 140 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی کے کے آر نے چار جیت کے ساتھ ٹیبل پوائنٹس میں نمبر ون پوزیشن بھی حاصل کرلی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *