آئی پی ایل 2019:کنگزکا مقابلہ کریں گے سن رائزرس موہالی میں آج

Share Article
punjab-hyd

انڈین پریمئر لیگ کے 12 ویں سیزن میں آج (8 اپریل) کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ میچ کنگز الیون پنجاب اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان کھیلا جائے گا۔کنگز الیون پنجاب کی ٹیم پیر(آج) کوانڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 12 ویں ایڈیشن میں موہالی کے آئی ایس بندرا اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد کا سامنا کرے گی۔ یہ میچ رات 8 بجے سے کھیلا جائے گا۔پنجاب کا اب تک کا سفر ملا جلا رہا ہے۔ اس نے پانچ میچوں میں سے تین جیتے ہیں جبکہ دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔حیدرآباد نے بھی گزشتہ پانچ میچوں میں سے تین جیتے ہیں جبکہ دو میں اسے شکست ہوئی ہے، حالانکہ نیٹ رن ریٹ میں اس برتری حاصل ہے۔

قابل ذکرہے کہ دونوں ہی ٹیموں کو اپنے گزشتہ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کنگز الیون پنجاب کو چنئی سپر کنگس کے خلاف شکست جھیلنی پڑی تھی، جبکہ سن رائزرس حیدرآباد کو ممبئی انڈینز نے شکست دی تھی۔ کنگز الیون پنجاب کا مضبوط پوزیشن ان کی گیندبازی ہے جبکہ سن رائزرس حیدرآباد کا مضبوط پوزیشن ان کی بلے بازی ہے۔ ایسے میں اس میچ میں گیند اور بیٹ کے درمیان دلچسپ جنگ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *