’Mankad تنازعہ ‘ کے بعد ایک بارپھرپنجاب -راجستھان آمنے سامنے 

Share Article
jos-buttler-mankad

کنکس الیون پنجاب اورراجستھان رائلس کے درمیان میچ کھیلا جاناہے۔آئی پی ایل 2019کے اس سیزن میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا میچ ہے۔پہلے میچ میں پنجاب نے راجستھان کو شکست دی تھی۔وہ میچ مانکاڈنگ(mankading) کی وجہ تنازعات میں رہا تھا۔جہاں پنجاب کے کپتان روی چندرن اشون نے راجستھان کے جوس بٹلر کو مانکاڈنگ آؤٹ کر دیا تھا۔ راجستھان کے دماغ میں وہ ہار ضرور ہوگی، کیونکہ اس میچ میں راجستھان جیتتے۔جیتتے ہار گئی تھی۔ اس میچ میں بٹلر کے وکٹ نے اہم رول نبھایا تھا۔
ashwin
کنگز الیون پنجاب کی ٹیم منگل کو ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (IPL 2019) مقابلے میں اپنی بولنگ مسائل کو دور کرکے راجستھان رائلس کے خلاف دوبارہ جیت حاصل کرنا چاہے گی۔روی چندرن اشون کی قیادت والی کنگز الیون پنجاب کی ٹیم ممبئی انڈینس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف ملنے والی مسلسل شکست کے بعد پانچویں مقام پر کھسک گئی۔ میزبان ٹیم نے اب تک آٹھ میچوں میں چار میں جیت درج کی ہے۔آج کا یہ میچ موہالی کے آئی ایس بندرااسٹیڈیم میں رات 8بجے سے کھیلاجائے گا۔

وہیں، راجستھان رائلس کج اعتماد وانکھڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کو گزشتہ میچ میں شکست دے کر ساتویں آسمان پر ہے۔ راجستھان اس وقت پوائنٹ ٹیبل میں سات میچوں میں دو جیت اور پانچ شکست سے حاصل چار پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔بہرکیف اس سیزن ان دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا میچ ہے۔

کنگز الیون پنجاب:۔ کرس گیل، کے ایل راہل، مینک اگروال، سرفراز خان، نکولس پورن، مندیپ سنگھ، سیم کرین، روی چندرن اشون، محمد سمیع، مرگن اشون، مجیب الرحمن۔

راجستھان رائلس:۔ جوس بٹلر، سنجو سیمسن، اسٹیو سمتھ، راہل ترپاٹھی، بین اسٹوکس، ریان پریاگ، شریس گوپال، زوفرا آرچر، دھول کلکرنی، جے دیو انادکٹ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *