کھیساری لال کا ’’پاگل بنائبے‘‘ہوا ہٹ، یو ٹیوب پر 6 کروڑ سے زیادہ باردیکھاگیا

Share Article

khesari

بھوجپوری فلم اداکار کھیساری لال یادو یو ٹیوب پرچھائے ہوئے ہیں۔کاجل راگھوانی کے ساتھ ان کی جوڑی دھمال مچا رہی ہے۔ ان دونوں کا ایک ویڈیو یو ٹیوب پر خوب دیکھا جا رہا ہے۔’’پاگل بنائبے‘‘ نام کے اس ویڈیو کویو ٹیوب پر 60 ملین یعنی 6 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس ویڈیو میں کاجل راگھوانی کی قاتل ادائیں ناظرین کو اپنا دیوانہ بنا رہی ہیں تو وہیں گانے کے بول لوگوں کی زبان پر چڑھے ہوئے ہیں۔لال بلاؤج اور گرین لہنگے میں ڈانس کر رہی کاجل راگھوانی کے ڈانس اسٹیپ لوگوں تھرکنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔


آپ کو بتا دیں کہ سال 2018 میں ریلیز ہوئی فلم دبنگ سرکار کے اس گانے کو کھیساری لال یادو اور پرینکا سنگھ نے گایا ہے۔ جبکہ گانے کو لکھا آزاد سنگھ نے اور میوزک دیا ہے دھنجے مشرا نے ۔تین ماہ پہلے یو ٹیوب پر اپ لوڈ ہوئے اس ویڈیو کوکھیساری اور کاجل راگھوانی کے فینس کافی پسند کر رہے ہیں۔ہندی زبان والی ریاستوں میں کھیساری کی فلموں اور میوزک ایلبمز کے لاکھوں دیوانے ہیں۔

kajal

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *