سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعز?ز نے پیر کے روز امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر سے ملاقات کی۔ ایسپر مملکت کے دورے پر ریاض آئے ہوئے ہیں۔ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان قائم تزویراتی اور عسکری تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ مشترکہ طور پر درپیش سیکورٹی اور دفاعی چیلنجوں، خطرات اور معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔دونوں شخصیات کے درمیان مشترکہ دل چسپی کے متعدد امور زیر بحث آئے تا کہ کسی بھی نوعیت کے خطرے کا سامنا کرتے ہوئے مشترکہ مفادات کے دفاع اور امن او استحکام کو سپورٹ کیا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here