کیرل میں طوفان اور تیز بارش کاالرٹ،سی ایم نے مرکزسے مانگی مدد

Share Article
keral
کیرل کے کچھ علاقوں میں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔بتایاجارہاہے کہ کم دباؤ اور طوفان سے ریاست کے کئی علاقوں میں زبردست بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے سات اضلاع میں سے تین اضلاع اڈوکی، پلکڑ اور تریشور میں سات اکتوبر کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق،کیرل کے کئی اضلاع میں 6 اکتوبر سے چ8 اکتوبر تک بھاری بارش اور سات اکتوبر کو بہت زیادہ بھاری بارش اور طوفان آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے متعلقہ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
کیرل کے وزیر اعلی کے دفتر (سی ایم او) نے بدھ کودیر شب ٹوئٹ کر کے اس بارے میں جانکاری دی ہے۔سی ایم او کے مطابق، جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں کم دباؤ کے علاقے بننے کے بعد محکمہ موسمیات نے یہ الرٹ جاری کیا ہے۔ کم دباؤ سے طوفان تیار ہونے کا اندیشہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے ماہی گیروں اپیل کی ہے کہ وہ 5 اکتوبر تک ساحلی علاقوں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے جائیں اور سمندر میں نہیں جائیں۔سی ایم وجین نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔میٹنگ میں مرکزی ایجنسیوں سے بھی تعاون کا مطالبہ کیاہے ۔ساتھ مرکزسے این ڈی آرایف کی 5کمپنیوں کیلئے کہاہے۔سی ایم نے کہاکہ ضلع انتظامیہ سے بحران سے نمٹنے کیلئے ضروری کارروائی کرنے کیلئے ہدایت دےئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی پہاڑی علاقوں، خاص کرموننار میں نیلکورنجی دیکھنے جانے والے سیاحوں کوبھی وہاں نہیں جانے کیلئے اپیل کی گئی ہے۔5 اکتوبر کو کیرالہ کے زیادہ تر علاقوں میں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *