کیجریوال آبروریزی کی شکار چھ سال کی معصوم بچی سے ملنے صفدر جنگ اسپتال پہنچے

Share Article
Arvind Kejriwal announces Rs10 lakh financial help for minor rape victim’s family

وزیر اعلی اروند کیجریوال ہفتہ کو دہلی کے مضافاتی علاقہ دوارکا میں آبروریزی کی شکار چھ سال کی معصوم بچی سے ملنے صفدر جنگ اسپتال پہنچے۔ چھ سال کی معصوم کے ساتھ منگل کو دوارکا میں بہلا پھسلا کر پڑوس کے ہی ایک شخص نے زیادتی کی۔

ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور اس کا صفدر جنگ اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ آبروریزی کے ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے۔ اسپتال میں معصوم بچی کی خیریت اور اس کے گھر والوں سے ملاقات کے بعد کیجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت متاثرہ کے کنبہ کو 10لاکھ روپئے کی مالی مدد دے گی۔

انہوں نے بچی کا علاج کر رہے ڈاکٹروں سے بچی کی صحت کے بارے میں تفصیلات پوچھیں۔ بچی کی صحت اب مستحکم ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔ قابل غور ہے کہ جمعہ کو دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی ماليوال بھی بچی سے ملنے اسپتال گئی تھیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *