سابق صدرجمہوریہ عبدالکلام کو کیجریوال اور سسودیا نے خراج تحسین پیش کیا

Share Article

 

نئی دہلی، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے سابق صدر اور میزائل مین کے نام سے مشہور اے پی جے عبدالکلام کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اروند کیجریوال نے ہفتہ کو ٹویٹ کرکے کہا’بھارت رتن، ہم سب کیلئے ایک مثال، سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کی برسی پر انہیں لاکھوں سلام، یہ قوم ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی‘۔

Image result for Kejriwal and Sisodia pay tribute to former President Abdul Kalam

نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کلام کو ان چوتھی برسی پر یاد کرتے ہوئے لکھا کہ وہ چاہتے تھے کہ انہیں ایک استاد کے طور پر یاد کیا جائے۔ سسودیا نے سال 2015 کی سابق صدر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ یاد ان کے دل کے قریب ہے جب انہیں دہلی حکومت کے اسکولوں کے اساتذہ اور پرنسپل کو سادہ لیکن گہرے الفاظ سے حوصلہ افزائی کرنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔

Image result for Kejriwal and Sisodia pay tribute to former President Abdul Kalam

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ سشیل گپتا نے بھی میزائل مین کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ’پورے ملک کیلئے باعث ترغیب، تعلیم اور سائنس کے میدان میں بے مثال تعاون دینے والے، سابق صدر جمہوریہ اور بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی برسی پرسلام ‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *