کیدارناتھ جانا اپنے آپ سے ملنے کا ایک موقع تھا: مودی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے میں کیدارناتھ غار میں مراقبہ کرنے کو لے کر اٹھے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیدارناتھ کی یاتراان کے لئے خود سے ملنے کا ایک موقع ملا تھا۔ وزیر اعظم انتخابات کے آخری مرحلے سے ٹھیک پہلے کیدارناتھ گئے تھے اور ایک غار میںمراقبہ کیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی حکومت کے دوسری مدت کے پہلے ‘من کی بات’ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کی بھاگ دوڑ کے درمیان میریکیدارناتھ یاترا کو لے کر بہت سے لوگوں نے سوال کیا۔ بنیادی طور پر یہ میرے لئے خود سے ملنے کا ایک موقع تھا۔ یہ آپ کا حق ہے،اپنے تجسس کو میں سمجھ سکتا ہوں اور مجھے بھی لگتا ہے کہ کبھیاپنے ان جذبات کو آپ تک پہنچاؤں، لیکن آج مجھے لگتا ہے کہ اگر میں اس سمت میں چل پڑوںگا تو شاید ‘من کی بات’ کا روپ ہی بدل جائے گا اور اس وجہ سے انتخابات کی اس بھاگ دوڑ،میں چل پڑا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگوں نے اس میں سے سیاسی معنی نکالے ہیں۔ ایک طرح سے میں خود سے ملنے چلا گیا تھا۔ میں اور باتیں تو آج نہیں بتاؤں گا، لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ ‘من کی بات’ کے اس مختصر وقفہ کے سبب سے جوخالی پن تھا، اس کی کیدار کی وادی میںشاید کچھ بھرنے کا موقع ضرور دیا تھا۔
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- آج کی نوجوان نسل سے موازنہ کرنا غلط، میں دو دہائی سے انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں: کرینہ کپور - December 14, 2019
- ادھار کا سرنیم لینے سے کوئی گاندھی نہیں ہوتا: گری راج سنگھ - December 14, 2019
- شاہ سلمان کے حکم پر ’کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن‘کا قیام - December 14, 2019