برطانیہ میں مبینہ کشمیری تارکین وطن نے جموں و کشمیر میں جاری پابندیوں کے خلاف بدھ کو لندن میں احتجاج کیا جسے فریڈم مارچ کے نام سے تشہیر کیاگیا۔ یہ جانکاری میڈیا رپورٹ سے ملی۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، یہ مارچ پرامن تھا، لیکن یہاں بھارتی ہائی کمیشن کے قریب پہنچنے پر یہ پرتشدد ہو گیا۔ مظاہرین نے وہاں پتھر، انڈے، ٹماٹر اور جوتے بھی پھینکے۔
رپورٹ کے مطابق، مظاہرین نے وہاں اسماگ بم اور بوتلیں پھینکیں اور بھارتی ہائی کمیشن کی کھڑکیاں توڑنے کی کوشش کی۔بھارتی ہائی کمیشن نے ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ونڈو گلاسٹوٹا ہوا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی اے کے مطابق، اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here