Karti Chidambaram

 
سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ آمدنی سے زیادہ جائیداد کے الزام کا سامنا کر رہے کارتی کو ای ڈی نے دہلی میں واقع جور باغ رہائش گاہ کو فوری طور پر خالی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ای ڈی نے گزشتہ سال 10 اکتوبر کوجور باغ میں واقع اس جائیداد کو ضبط کیا تھا۔ اس رہائش گاہ کو جانچ ایجنسی نے آئی این ایکس میڈیا بدعنوانی معاملے میں قرق کیا تھا۔کارتی اس معاملے میں ملزم ہیں۔
Image result for Karti Chidambaram  house Jorbagh residence
ای ڈی نے کارتی چدمبرم کو یہ نوٹس منی لانڈرنگ روک تھام قانون کے تحت دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ افسران نے اس کی قرقیکی 29 مارچ، 2019 میں تصدیق کی تھی، جس کے بعد حکم جاری کیا گیا۔ ای ڈی نے جاری نوٹس میں کہا ہے کہکارتی چدمبرم کو رہائش خالی کرنے اور اس نوٹس کے ملنے کے 10 دن کے اندر اس کا حق سونپنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس جائیداد کا مالکانہ حق مشترکہ طور پرکارتی اور ان کی ماں نلنی چدمبرم کے پاس ہے۔ کارتی چدمبرم آئی این ایکس میڈیا کیس میں ملزم ہیں۔ وہ تمل ناڈو کے شوگنگا سے کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ہیںاور فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔کارتی کو دہلی ہائی کورٹ نے اسی سال ضمانت دی تھی۔ ای ڈی نے کارتی کی 54 کروڑ روپے کی بیرون ملک موجود املاک کو ضبط کیا تھا۔ اس میںکارتی کے پاس برطانیہ کیسمرسیٹ میں 8.67 کروڑکا ایک کاٹیج، سپین کے گاوا میں 14 کروڑ روپے کی زمین اور ایک ٹینس کلب شامل ہیں۔اس کے علاوہ کارتی کے پاس اربوں کی جائیداد ہے۔جور باغ کی جائیداد کی قیمت 16 کروڑ روپے ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here