قرول باغ آگ: کیجریوال حکومت نے منسوخ کیا 4 سال مکمل ہونے کا جشن

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے قرول باغ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے اور اس میں 17 لوگوں کی موت ہونے کے پیش نظر دہلی میں آپ حکومت کے چار سال مکمل ہونے پر منعقد کی جا رہی ایک تقریب کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔تال کٹورا اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی تقریب میں بالی ووڈ گلوکار موسیقار وشال ددلانی پریزنٹیشن دینے والے تھے۔
Delhi Deputy Chief Minister Manish Sisodia orders cancellation of today evening’s four years of AAP Govt celebrations in wake of #Delhihotelfire incident in which 17 people died. pic.twitter.com/NhTzMyJAIm
— ANI (@ANI) February 12, 2019
حکومت کے ایک سینئر افسر نے کہا، ’’نائب وزیر اعلی نے قرول باغ واقع ہوٹل میں آگ لگنے کے حادثے کے پیش نظر آج کی تقریب منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے‘‘۔غور طلب ہے کہ قرول باغ کے ارپت پیلیس ہوٹل میں منگل کی صبح آگ لگ گئی تھی، جس میں کم از کم 17 لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- شہید امت کمار کے گھر شاملی پہنچے راہل اور پرینکا ،’پرارتھناسبھا‘ میں بھی ہوئے شامل،ویڈیو - February 20, 2019
- لکھنؤ-وارانسی ہائی وے پردردناک سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک - February 20, 2019
- جے پور سینٹرل جیل میں قیدیوں کے جھگڑے میں پاکستانی قیدی شکراللہ کی موت - February 20, 2019