کرناٹک: سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا اور وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے ووٹ ڈالا

Share Article

 

کرناٹک میں ریاست کے پہلے مرحلے کے لئے آج ہو رہے لوک سبھا انتخابات میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ووٹ ڈالا۔ وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے بھی جے نگر کے بی ای ایس کالج میں اپنا ووٹ ڈالا۔

 

Image result for Karnataka: Former Prime Minister HD deve gowda

 

میسور مہاراجہ یدوویر کرشن دت چامراج واڈیار اور ان کی بیوی ترشیکا کماری دیوی نے میسور میں اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا۔ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی اور ان کے خاندان نے بھی ووٹ دیا۔ سی ایم کمارسوامی نے بنگلور ودیہات حلقہ کے کیٹاگانہلی سے اپنا ووٹ ڈالا۔ ان کے ساتھ ان کی بیوی انیتا کمارسوامی، بیٹے اور منڈیا کے جے ڈی ایس امیدوار نکھل کمارسوامی بھی تھے۔ جے نگر میں 91 سالہ سرینواس اور 84 سالہمنجولا نے صبح اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ستور مٹھ کے شیوراتری دیشی کیندرسوامی اور ان کیمعاون سوامی جے راجیندر سوامی نے بھی میسورو میں اپنا ووٹ ڈالا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *