کرناٹک کے وزیراعلی نے سیلاب متاثرین کیلئے مرکز سے دس ہزار کروڑ روپے کا مطالبہ کیا

Share Article
Karnataka CM demands Rs 10,000 crore for flood victims

 

بنگلور، وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے مرکزی حکومت سے ریاست میں سیلاب اور بارش سے متاثرہ علاقوں کے لئے 10ہزار کروڑ روپے کی مالی امداد فوری طور پر جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے منگل کی صبح شوموگا کے تیرتھہلی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ہی سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لئے ایک خصوصی پیکیج کا اعلان کرے گی۔

ادھر ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر بگدی گوتم نے 13 اور 14 اگست کو چکمنگلورور، مدگیرے، شرنگیری، کوپا اور این آر پورہ کے اسکولوں اور کالجوں کی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں ہوئی بھاری بارش نے سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے چند اسکولوں کو ریلیف مراکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے اس لئے اسکولوں اور کالجوں کی چھٹی کا اعلان کر دیا گیاہے۔

جنوبی کنڑ کے ضلع مجسٹریٹ ششی کانتسینتھل کے مطابق علاقے میں بارش میں کافی کمی آنے کی وجہ سے منگل کو اسکولوں اور کالجوں میں چھٹیاں نہیں رہیں گی۔

اب تک سیلاب سے ہونے والے حادثوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 48 ہو گئی ہے اور ریاست میں سیلاب سے متاثرہ دیہات سے 6.73 لاکھ لوگوں کو محفوظ نکالا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *