کرناٹک: بی جے پی لیڈر آر اشوک نے وزیر اعلیٰ کمارسوامی سے استعفیٰ مانگا

Share Article

 

لوک سبھا انتخابات کے رجحانات میں کرناٹک میں بی جے پی امیدواروں کے لئے زبر دست جیت کا اشارہ ملنے کے بعد بی جے پی لیڈر آر اشوک نے جمعرات کو وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی کے استعفی کا مطالبہ کیا۔

 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے لوگوں نے اپنا مینڈیٹ دیا ہے۔ اب کمارسوامی کو ایک منٹ کے لئے بھی وزیر اعلی کے طور پر نہیں رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں گورنر ہاؤس جانا چاہئے اور فوری طور پر اپنا استعفی سونپ دینا چاہئے۔ اشوک نے سابق وزیر اعلی رام کرشن ہیگڑے کی مثال دی، جنہوں نے 1984 میں لوک سبھا انتخابات میں اپنی پارٹی کے مایوس کن کارکردگی کے بعد وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

 

مرکزی وزیر-ڈی وی سدانند گوڑا نے بدھ کو دعوی کیا کہ کرناٹک میں کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت لوک سبھا انتخابی نتائج کے بعد ختم ہو جائے گی اور کمارسوامی صرف 24 مئی کی صبح تک وزیر اعلی رہیں گے۔ اس کے بعد ریاست میں نئی حکومت کے قیام کے لئے پلیٹ فارم تیار ہوگا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *