ریمپ پرنظرآئی کرینہ کپورخان،دیکھیں پرکشش تصاویر

Share Article
kareena-kapoor
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور مشہورہیروئینوں میں سے ایک ہیں۔ہمیشہ ان کا ایک اپنا اندازرہاہے۔جب وہ ماں بننے والی تھیں تب بھی وہ بے بی بمپ کے ساتھ جس طرح سے اپنا ساراکام دیکھتی -سنبھالتی رہیں وہ قابل تعریف ہے۔اس دوران کئی بارتووہ بے بی بمپ کے ساتھ بھی ریمپ پراتریں تھیں۔
بہرکیف کرینہ کپورایک بارپھرریمپ پر نظرآئیں۔دراصل بالی ووڈ کی مشہوراوراسٹائلش اداکارہ کرینہ کپوراتوارکولیکمے فیشن ویک میں پہنچی۔اس موقع سے ان کی جوتصویریں سامنے آئی ہیں وہ دیکھنے کے لائق ہے۔
KP
آپ کوبتادیں کہ کرینہ خبروں نہ ہوکربھی خبروں میں رہتی ہیں۔ سیف علی خان سے لیکر تیمور اورسارہ علی خان کی بھی بات ہوتی ہے توکرینہ کا نام خودبخود آجاتاہے۔بہرحال ،آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کرینہ کپورکچھ اس انداز میں ریمپ پراتریں۔اس بلیک آؤٹ فٹ میں بیحدگلیمرس،چارمنگ اوراسٹائلش لگ رہی ہیں۔
kareena
اتوارکولیکمے فیشن ویک میں وہاں موجودتمام ناظرین کرینہ کپورکودیکھ کربیحدپرجوش نظرآئے۔کوئی ان کی تصویریں کھینچنے میں مصروف تھا توکوئی جم کرتالیاں بجارہاتھا۔کرینہ نے اپنے ٹشن اوراسٹائل سے سب کا دھیان کھینچ لیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *