بالی ووڈ ہستیوں کے علاوہ کھلاڑیوں نے بھی کپل کے استقبالیہ پروگرام کو چار چاند لگایا

Share Article
kapil sharma

ایکٹر اور کامیڈین کپل شرما اور ان کی بیوی گنی چترتھ نے سوموار کو ممبئی کے جے ڈلیو میرج ہوٹل میں دوسرا گرانڈ استقبالیہ دیا۔ بالی ووڈ کلاکاروں اور دوستوں کے لیے اس تقریب کے لیے استقبالیہ پروگرام میںبالی ووڈ کے تمام بڑی ہستیاں موجود تھیں۔ استقبالیہ کے دوران کپل اور گنی کافی خوبصورت نظر آرہے تھے۔ کپل نے بلیک سوٹ اور گنی نے سلور کلر کے فلورل موفس پہن رکھا تھا۔

 

انڈین آئیڈل 10:سروں کاتاج سلمان علی کے سر

استقبالیہ پروگرام میں پہنچنے والوں میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پادوکون بھی تھیں۔ یہ دونوں حال ہی میں اپنی شادی سے فری ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ دھرمیندر، ریکھا، کرن چوہر، روینا ٹنڈن، انل کپور، فرح خان، جیندر، سونو سود جیسے بالی ووڈ ہستیاں موجود تھیں۔ وہیں ہربجن سنگھ اور سائنا نہوال جیسے کھلاڑیوں نے بھی کپل کے استقبالیہ پروگرام کو چار چاند لگایا۔
غور طلب ہے کہ سائنا نہوال نے بھی حال میں بیڈ مینٹل کھلاڑی پی کشیپ کے ساتھ شادی کی ہے۔ حالانکہ سلمان، شاہ رخ، اکشے کمار اور اجے دیوگن جیسی ہستیاں اس استقبالیہ میں شامل نہیںہوئے۔ حالانکہ سلمان کے والد سلیم خان اور بھائی سہیل خان استقبالیہ پروگرام میں شریک ہوئے۔ ان سب کےعلاوہ کامیڈین بھارتی، راجو سری واستو، جانی لیور،کرشنا ابھیشیک جیسے کلاکار نے بھی شرکت کا مظاہرہ کیا۔

 

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کی ’زیرو‘ تعریف

 

غورطلب ہے کہ کپل شرما نے اپنی گرل فرینڈ گنی چترتھ کےساتھ 12دسمبر 2018کو جالندھر میں شادی ہونے کی وجہ سے بالی ووڈ کے تمام ہستیاں اس میں شامل نہیں ہوپائے تھے۔ اسی وجہ سے کپل نے ممبئی میں استقبالیہ دیا۔ ممبئی میں دئے گئے اس استقبالیہ پروگرام سے پہلے کپل 14دسمبر کو امرتسر میں بھی ایک استقبالیہ دے چکے ہیں۔ اس استقبالیہ پروگرام میں ان کی فیملی اور قریبی دوست شامل ہوئے تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *