ایک فین کی دیوانگی دیکھ کرکپل شرماکی آنکھیں بھرآئیں، دیکھیں وائرل ویڈیو

Share Article
kapil-sharma
ٹیلی ویژن پر ’کامیڈی نائٹ ود کپل‘ اور ’د یکپل شرما شو‘ کے ذریعہ دنیا بھر میں اپنے مداحوں کے دل میں اترنے والے کپل شرماکا ایک ویڈیووائرہورہاہے۔آپ کوبتادیں کہ ایک طویل عرصے تک ٹی وی سے دور رہنے کے بعد کپل شرما نے حال ہی میں ’د ی کپل شرما شو‘ کے ذریعے سے باضابطہ طورپرواپسی کی ہے۔اس کے ساتھ ہی کپل شرماکی دیوانگی پھرسے سرچڑھ کربولنے لگی ہے۔کپل شرما پھرسے ناظرین ومداح کے دلوں میں اترنے لگے ہیں۔لیکن ’دی کپل شرماشو‘ میں کامیڈین کپل شرماکوایک ایسا فین ملاجسے دیکھ کران کی آنکھیں بھرآئیں اوروہ لاجواب ہوگئے۔
دراصل کپل شرماکے شومیں ایک فین بتاتاہے کہ اس کا نام آکاش ہے، اوراس پرکپل زورسے پنچ مارتے ہیں کہ میں نے پوچھاکیا؟اس کے زورکے قہقہ لگتے ہیں۔لیکن کپل شرماکے اس مذاق سے ہرکوئی واقف ہے۔آکاش گجرات کے سورت سے ہیں۔آکاش اسٹینڈ اپ کامیڈین ہے اوروہ کپل شرماکوگورومانتے ہیں۔وہ کپل کولیکرجم کرشاعری بھی کرتے ہیں۔آکاش کپل شرماکوبتاتے ہیں کہ انہوں نے انہیں اپنی زندگی میں (پرماننٹ)مستقل جوڑلیاہے۔کپل پوچھتے ہیں وہ کیسے ؟ توآکاش دکھاتاہے کہ اس نے اپنے بازوپرکپل کے نام کا پرماننٹ ٹیٹوکروارکھاہے۔اس طرح کپل شرما بھی مانتے ہیں یہ دیوانگی کچھ زیادہ ہی ہوگئی ہے۔


ویسے بالی ووڈ اداکار اورکامیڈین کپل شرما کاکامیڈی شو’ دی کپل شرما شو‘ ان دنوں خوب سرخیاں لوٹ رہاہے۔کپل شرما شومیں راجیش اروڑا کے اندازمیں خوب دھمال مچارہے ہیں۔توہیں بچہ یادو کے جوکس نے توتہلکہ ہی مچاکررکھ دیاہے۔ ان دونوں کے علاوہ باقی آرٹسٹ بھی خوب دھمال مچارہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *