کامیڈین کپل شرماکی چھوٹے پردے پرواپسی ہوگی!

kapil-sharma
معروف ومشہورکامیڈین کپل شرما ایک بارپھرچھوٹے پردے پر واپسی کرنے والے ہیں۔خبریں ہیں کہ کپل شرمااپنے نئے شوکے ساتھ مارچ مہینے میں ایک بارپھرٹیلی ویزن کی دنیامیں واپسی کریں گے۔انٹرٹیٹمنٹ نیوزپورٹل اسپائے بائے کی رپورٹ کے مطابق، مشہورکامیڈین کپل شرما چھوٹے پردے پرایک نیاگیم شولیکرآرہے ہیں۔ بتایاجارہاہے کہ یہ شوبالکل نئے طرح کا ہوگا، جس کیلئے ان کی ٹیم کافی محنت کررہی ہے۔بتایاجارہاہے کہ کپل نے اپنے اس نئے شوکاٹیزرشوٹ کرلیاہے۔ٹیزرمیں سبھی آرٹسٹ نظرآئیں گے جواس شوکے حصہ ہیں۔
میڈیارپورٹ کی مانیں توکپل شرما کایہ نیاشوسونی چینل پرہی نشرہوگا۔لیکن سنیل گروور اورکپل شرماکوایک ساتھ دیکھنے کی چاہت رکھنے والے فینس کیلئے خوشخبری نہیں ملی ہے۔یعنی سنیل گرووراس شوکاحصہ نہیں ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *