شادی سے قبل کپل شرماکا انکشاف

Share Article
kapil-sharma
مشہورکامیڈین اوربالی ووڈ اداکار کپل شرما12دسمبر کواپنی معشوقہ گنّی چترتھ کے ساتھ شادی کرنے جارہے ہیں۔شادی سے پہلے انہو ں نے ایک انوکھا انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے کالج کے دنوں کے دوران شادیوں میں صرف کھانا کھانے ہی جایاکرتے تھے۔کپل شرما ’انڈین آئیڈیل10‘ کے شومیں پہنچے تھے، جنہوں نے اپنے کالج کے دونوں کے بارے میں کہاکہ وہ دہلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ شادیوں میں گھس جایا کرتے تھے۔
کپل نے ایک بیان میں کہاکہ ہمارے کالج کے دنوں کے دوران میرے دوست اورمیں اکثرشادیوں میں کھانا کھانے جایاکرتے تھے۔ایک بارہمیں ایک انکل(چاچا) نے رنگے ہاتھ پکڑلیا۔میرے دوست نے ایک کہانی بنائی اورکہاکہ ہمارے کالج کی میس میں کھانا ختم ہوگیاہے اورہمارے پاس کھانے کوکچھ نہیں ہے۔انہو ں نے کہاکہ حالانکہ ہم نے اس وقت کھانا کھایاہواتھا اورانکل نے ہمارے اوپرکھانا کھانے اورناچنے کیلئے زورڈالا۔ہم دوبارکھانا کھالیا اوراس کے بعد ناچے بھی ۔یہ ایک ایساتجربہ تھا، جسے میں کبھی نہیں بھول سکتا۔
آپ کوبتادیں کہ مزاحیہ اداکار کپل شرما نے پچھلے مہینے اپنی شادی کی تاریخ کا انکشاف کیاتھا وہ گنی چترتھ کے ساتھ 12دسمبر کوشادی کریں گے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *